پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں چور کی تلاش کرنے والے 5 کھوجیوں کو اغوا ءکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اغواء کا واقعہ ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں پیش آیا، اغوا کاروں نےمغویوں کی رہائی کے لیے 10کروڑ روپےتاوان مانگا ہے۔ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد نے کہا کہ ایک گھر میں ہونے والی معمولی ڈکیتی کی واردات کی تحقیق کے لیے نور علی نامی شخص نے کوہاٹ کی پرائیویٹ کمپنی کو ہائر کیا تھا۔ٹیم کو تحقیقات کے بعد کوہاٹ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 کھوجی کتوں سمیت اغواء کر لیا۔مغویوں میں شامل شعیب خان،رفیع اللہ اور رئیس خان کا تعلق کرک جب کہ شاہد عزیز بھٹی اور ماجد علی اوکاڑہ پنجاب کے رہائشی ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس کو اطلاع دیئے بغیر کھوجی ٹیم کو بلایا گیا تھا، واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں