صوبے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟گورنرکے پی نےحل بتادیا

پشاور(پی این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر گرڈ اسٹیشن پر چڑھائی کرنے اور وہاں ٹک ٹاک بنانے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو وہ صوبے کےہر گرڈ اسٹیشن پر جانے کو تیار ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسئلے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ صوبے کے تین بجلی کے ادارے پیسکو، ٹیسکو اور ہزارہ صوبائی حکومت کو دے دیے جائیں، یہ خود بٹن آن کریں، خود آف کریں اور بل بھی وصول کریں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ سب کوپتا ہے کہ گندم کی خریداری پرکرپشن میں کون ملوث ہے اور کس نے شامی روڈ پر بنگلے بنائے۔

close