پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا (کے پی ) میں 2 تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعدپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) صوبے میں حکومت بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے، وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں چار نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کے پی کی وزارت اعلیٰ ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر وزارتوں کیلئے ناموں پر صلاح مشورے جاری ہیں، علی امین گنڈاپور ،شکیل خان ،ظاہر شاہ طورو اور مشتاق غنی کے نام پر پی ٹی آئی قیادت کا غور و خوص جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان سے پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور ، مردان سے ظاہر شاہ طورو ، مالاکنڈ سے شکیل خان اور ایبٹ آباد سے مشتاق غنی کے نام وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے حلقوں میں زیرگردش ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں