پشاور (پی این آئی) ایف آئی اے) نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔۔۔ حکام کے مطابق گرفتار انسپکٹر واجد طورخم بارڈر پر تعینات تھا اور ملزمان کو اسمگلنگ میں معاونت دے رہا تھا جب کہ دوسرا ملزم اسفندیار کسٹم حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے ڈالر کی کلیئرنگ میں ملوث تھا۔ ۔۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی ملزم اسفند یار سے ایک لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔
حکام کے مطابق ملزم ایجنٹوں سے طورخم بارڈر پر واقع کسٹم کے دفاتر میں ڈالر وصول کرتا تھا اور ایک لاکھ ڈالر کی اسمگلنگ کے عوض 50 ہزار روپے کمیشن وصول کرتا تھا، کمیشن کے نام پر حاصل کردہ رقم کسٹم حکام کے حوالے کی جاتی تھی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں