پی ٹی آئی کے سابق وزیر کا بیٹا ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، ایک اور سینئر پی ٹی آئی رہنما گھر پہنچ گئے، پیغام جاری کر دی

پشاور (پی این آئی) سابق وزیر خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عاطف خان کے بیٹے کو پشاور سے حراست میں لے لیا گیاہے۔۔۔ اس حوالے سےنائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نے رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کے بیٹےکو پشاور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا ہے۔۔۔ دوسری جانب ایف آئی اے کی طرف سے اس گرفتاری کے دعوے پرکسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔۔۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گھر واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے الحمدللہ محفوظ ہوں، دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close