تازہ ترین

ضلع بونیر میں پیپلز پارٹی کے وارے نیارے ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی)خیبر پختونخوا ضلع بونیر سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں رہنماوں نے ہزاروں کارکنان کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر سید نیر حسین بخاری ‘سینیٹر فرحت اللہ بابر ‘ فیصل کریم کنڈی ‘ محمد علی شاہ باچا ‘ شجاع خان اور امجد آفریدی بھی موجود تھے۔ شمولیت اختیار کرنے والے رہنماوں نے آج بروزجمعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

ملاقات کرنے والوں میں اے این پی صوبائی رہنماو سابق نائب ناظم اعلی بونیر یوسف علی خان،پاکستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما و سابق ٹاو ن ناظم ڈگر(ضلع بونیر )شیرزمان خان، اے این پی بونیر کے نائب صدر انعام خان،اے این پی رہنما و صوبائی کونسل رکن حاجی شیرزمان خان،اے این پی رہنما انور جہان خان، سابق ایس پی ظاہر شاہ خان،اے این پی رہنماسلطان روم خان ،امیر زیب خان،فضل اکبر ،محب اللہ خان ، اقبال خان اور نورخان شامل تھے۔واضح رہے کہ اس شمولیت میں پیپلزپارٹی کے رہنماوفاقی وزیر ساجد خان طوری،پیپلزپارٹی پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا اور ضلعی قیادت نے بڑی کاوشیں کیں اور گذشتہ ماہ اس حوالے سے ایک دعوتی جرگے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جو شمولیت اختیار کرنے والے رہنماوں نے قبول کیا تھا اور آج بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔شمولیت اختیار کرنے والے وفد نے بلاول بھٹوزرداری کو ضلع بونیر میں شمولیتی جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بڑے زخم کھائے ہیں ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی اقتدار میں آکر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کرے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں