پشاور (پی این آئی) مفتی سمیع اللہ آفریدی شعبہ فلکیات جامعہ فاروقیہ حیات آباد پشاور کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق
20اپریل بروز جمعرات صبح 9بجکر15منٹ 49سکنڈ(9:15:49)پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی،اس اعتبار سے شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر9گھنٹے 33منٹ 12سکنڈ ھوگی،
20اپریل کی شام کو 6بجکر 49منٹ 1سکنڈ(6:49:01)پر سورج غروب ہوگا، جبکہ 7بجکر 10منٹ3سکنڈ(7:10:03)پر چاند زیر افق چلا جائیگا، اس اعتبار سے غروب آفتاب کے بعد21منٹ 2سکنڈ تک چاند مغربی افق پر رہے گا،
غروب آفتاب کے وقت چاند کی روشنی(phece)صرف اور صرف0.2%جبکہ افق سے ارتفاع اور بلندی(Altitude)4.13درجے ہے،
غروب آفتاب کے وقت چاند کا فرق زاویہ(Elongation)5.09درجے جبکہ فرق سمتین(Relitave Azimuth)1.75درجے یعنی غروب آفتاب کے وقت چاند سورج کے دائیں طرف 1.75درجے کے فاصلے پر ہوگا۔
(20اپریل کو عید الفطر کے چاند نظر آنے کے امکانات)
چاند کے مندرجہ بالا ناقص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 20اپریل کو عیدالفطر(یکم شوال المکرم) کے چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، اگر چہ موسمی حالات موافق ہو، الا یہ کہ کوئی معجزاتی طور دیکھ لے تو الگ بات ہے، کیونکہ اکثر ماہرین فلکیات کے ہاں امکان رؤیت کیلئے چاند کی عمر کا کم ازکم17تا24گھنٹے ہونا ضروری ھے جبکہ 20 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں چاند کی عمرصرف اور صرف 9گھنٹے33منٹ ہے،
اسی طرح جمہور فلکیین کےنزدیک 8.5فرق زاویہ سے کم چاند بصری آلات استعمال کئے بغیر برہنہ آنکھوں سے قطعا نظر نہیں آسکتا، کیونکہ اس باریک چاند کی روشنی افق پر موجود آسمانی چمک دمک سے کم ہوتی ھے، البتہ اگر فرق زاویہ 7.5ہو تو بصری آلات(ٹیلی اسکوپ وغیرہ)کے ذریعہ دیکھا جاسکتاہے، جبکہ 20اپریل کو پاکستان میں غروب آفتاب کے وقت فرق زاویہ 5.09 ھے۔
غروب کے وقت سورج ایک گول قوس نما دائرہ بنارہا ھے، جن علاقوں میں چاند اس دائرہ سے باہر ہوگا وہاں نظر آنے کا امکان ہوگالیکن جن علاقوں میں اس دائرہ کے اندر ہوگا وہاں نظر آنے کا امکان بھی نہ ہوگا، چاند کی افق سے بلندی اور فرق سمتین(Relative Azimuth)انتہائی کم ہونے کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ پاکستان میں چاند سورج کے بنائے ہوئے دائرہ کے اندر ہو،
ماہرین فلکیات کے ہاں امکان رؤیت کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد 40تا50منٹ افق پر رہےجبکہ 20اپریل کوپاکستان میں غروب آفتاب کے بعد چاند صرف 21منٹ تک افق پر رہے گا،
لہذا 20اپریل کو عیدالفطر کے چاند کا دیکھنا ناممکن نہ سہی لیکن مستبعد اور مشکل ضرور ہے، اس وجہ سے اگر کوئی دیکھنے کا دعوی کرے گا تو غلط فہمی یا غلط بیانی پر مبنی ھوسکتا ھے، یا پھر کرامت ہوگی،
معلوم ہوتا ھے کہ اس سال رمضان المبارک پورے 30دن کا ہوکر عید الفطر(یکم شوال) 22اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں