پولیس، ایف آئی اے کا علی امین گنڈہ پور کے گھر پر چھاپہ، گرفتاری کیوں نہ ہو سکی؟

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور کی جانب سے حکومتی اداروں کو دھمکیاں دینے کی شکایت پر مقامی پولیس اور ایف آئی اے کے ڈیرہ اسماعیل خان اور ہتھالہ میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ اور فارم ہائوسز پر چھاپے ‘ سابق وفاقی وزیر روپوش ہو گئے ‘

وفاقی وزیر کے فوکل پرسنز اور متحرک کارکنان ‘ نواز خان ‘ لطیف نیازی ‘ماما ریحان‘ شیخ اکمل ‘ ثناء اللہ عرف کاکا شاہ ‘ کامران شاہ و دیگر کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور کی جانب سے حکومتی اداروں کو دھمکیاں دینے کی شکایت پر مقامی پولیس اور ایف آئی اے کے ڈیرہ اسماعیل خان اور ہتھالہ میںسابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ اور فارم ہائوسز پر چھاپے مارے گئے ‘ تاہم سابق وفاقی وزیر موقع پر موجود نہیں تھے ‘ اسی طرح پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے وفاقی وزیر کے فوکل پرسنز لطیف نیازی ‘ نواز خان ‘ ثناء اللہ عرف کاکاشاہ ‘ ماما ریحان‘شیخ اکمل اور سیدعلیاں میں کامران شاہ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تاہم ذرائع کے مطابق یہ رہنما بھی گھروں پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری نہ ہوسکی ۔۔۔۔

close