ممنوعہ کیمیکل ڈور کے گودام سیل، مالکان گرفتار

پشاور(آئی این پی ) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے پھندو کے علاقے میں ممنوعہ کیمیکل ڈور کے گوداموں کو سیل کر تے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنررائو ہاشم نے پھندو روڈ پردو گوداموں چھاپہ مارتے ہوئے ممنوعہ کیمیکل ڈور کی موجودگی اور اس کو بنانے پردو گوداموں کو سیل کر تے ہوئے آ ٓٹھ سو کلو سے زائد غیر قانونی ڈور کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا جبکہ سرکاری تحویل میں لی گئی ڈور کو تلف کر دیا گیا۔

ان گرفتار مالکان کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لائی گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں ممنوعہ کیمیکل ڈور کی فیکٹریوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کیمیکل ڈور کی موجودگی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close