شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آج سے 5 روزہ پولیو مہم، دہمکی آمیز پیغامات

وانا(آئی این پی )شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 13 فروری سے ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے خلاف م تھریٹ الرٹ جاری کردیئے گئےہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شمالی وزیرستان،بنوں اور جنوبی وزیرستان کے پولیس کومختلف عناصر کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے تمام پولیس تھانوں اور ایس ایچ اوز کو دھمکی آمیز وائس کال موصول ہوگئے ہیں کہ اس بار مقامی پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی دینے سے گریزاں ہوجائیں ورنہ نقصان کی مد میں آپ اہلکار خود ذمہ دار ہونگے۔

واٹس ایپ وائس میسج میں کہا گیاہے کہ پولیس فورس پولیو مہم سے اجتناب کریں۔ یہ بات اہم ہے کہ 13 فروری سے 17 فروری تک انسداد پولیو مہم کا اغاز کیاجائیگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close