مسجد کے اندر سوئے بزرگ پر فائرنگ کر کے جان لے لی

بٹگرام (آئی این پی )دیرینہ عداوت کا شاخسانہ، ملزمان نے مسجد کے اندر سوئے ہوئے بزگ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا، ورثاء کے ایف آئی آر پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ چانجل کے حدود گاؤں ہوتل دیشان گنڈول میں سہ روزہ کیلئے آئے ہوئے جہانزیب ولد میر سلم خان کو مسجد میں گولیاں مار کر قتل کیا۔

جس پر تھانہ چانجل میں مقدمہ علت نمبر 04 جرم 302/34 درج رجسٹر ہوا، اقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے ایس ایچ او تھانہ چانجل امتیاز علی شاہ کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس ایچ او تھانہ چانجل امتیاز علی شاہ معہ نفری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں مقدمہ میں نامزد تین ملزمان احسان الحق، صدام پسران منجور، رشید ولد زرین سکنان بٹلے کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close