آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختو نخوا کا اسمبلی سامنے دھرنے کا اعلان

پشاور(آئی این پی)آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختو نخوا نے اپنے مطالبات کیلئے 12اکتوبر کو صوبائی اسمبلی سامنے دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے ہمارے مطالبات کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھا ئے جائیں اس بات کا فیصلہ الائنس کے پبلک ہیلتھ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جسکی قیادت صوبائی صدر ایپکا وزیر زادہ، پبلک ہیلتھ صدر اسد علی،نائب صدر زرین شاہ، اور سرپرست اعلیٰ آگیگا سمیع اللہ خلیل کررہے تھے

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بارہ اکتوبر کو تمام تنظیمیں صوبائی اسمبلی کے سامنے نجکاری کے خلاف اور دیگر مطالبات کیلئے احتجاج کریں گی اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دھرنا دینے پر مجبور ہونگے جسکے کیلئے ضلعی سطح پر تنظیموں کے اجلاس جاری ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں