کپتان نااہلی کے ڈر سے ہی ایک خاتون جج کے آ گے جھک گیا، سینئر اپوزیشن لیڈر کا تبصرہ

پشاور(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور این اے 31سے امیدوار حاجی غلام احمد بلور نے عمران خان کی جانب سے عدالت کے سامنے معافی مانگنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرور اور تکبر سے بھرا ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان صرف نااہلی کے ڈر سے ہی ایک خاتون جج کے آ گے جھک گیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غرور اور تکبر کا بت اپنے مفاد کیلئے غرور اور تکبر سے بھرا کپتان ریت کی دیوار ثابت ہوا گیا،

سیاسی مخالفین کو اکڑ دکھانے والے نے ایک جج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اپنے ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے جمع کرائی گئی درخواست کے حوالے سے کہا کہ کپتان کو اپنی شکست واضح نظر آ چکی تھی اسی لئے اب الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اے این پی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور پارلیمنٹ میں جا کر عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close