زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

کرک (آئی این پی) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرک کے علاقے میٹھا خیل میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں،

فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close