یکساں اوقات اذان ونماز کے نفاذ پر اتفاق

وفاقی وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں نظام صلوٰۃ کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ وزارت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جڑواں شہروں کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت پر اذان اور باجماعت نماز ادا کی جائے گی۔

اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر جلد جاری کیا جائے گا جبکہ نماز جمعہ کے خطبہ کے موضوعات کی فہرست بھی علمائے کرام نے تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق علما کرام نے جڑواں شہروں میں یکساں اوقاتِ اذان و نماز کے نفاذ اور خطبات جمعہ کے موضوعات کی فہرست تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

خطبات جمعہ اتحاد امت، اصلاح معاشرہ اور نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے ہوں گے، اور مساجد کے انتظام و انصرام اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی مشترکہ سفارشات تیار کی جائیں گی۔ ان سفارشات پر عملدرآمد کی نگرانی وزارت مذہبی امور کرے گی، جبکہ نظام صلوٰۃ کو مؤثر بنانے کے لیے قانون سازی بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close