تعطیل کا اعلان

راولپنڈی میں شدید موسمی صورتحال کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ایک روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن چیمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مسلسل موسلادھار بارش نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا کر دی ہے۔ برساتی نالوں میں طغیانی اور دریائے سواں میں بڑے سیلابی ریلے کی اطلاع ہے، جس کے نتیجے میں اندرونِ شہر کی متعدد گلیاں اور سڑکیں زیر آب آچکی ہیں۔نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے — گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 23 فٹ اور کٹاریاں میں 22 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس پر خطرے کے سائرن بجائے گئے اور مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

ٹریفک نظام شدید متاثر ہے جبکہ ریسکیو، واسا، سول ڈیفنس سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو تاکید کی جا رہی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور صورتحال بہتر ہونے تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close