گریڈ 22 کے سینئر بیوروکریٹ وقار احمد کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)گریڈ 22 سیکرٹریٹ گروپ کے وقار احمد سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن تعینات کر دیئے گئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وقار احمد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے،

وقار احمد صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وقار احمد کی خدمات واپس لینے کے لئے خط لکھا تھا۔سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کی بڑی بیٹھک رواں ہفتے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں