ایف آئی اے کی کارروائی ، حوالہ ہنڈی گینگ گرفتار کون سی کرنسی ،کتنی مالیت میں برآمد کی گئی؟

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کمرشل بینکنگ سرکل نے بلیو ایریا اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد مدثر اور ابراہیم شامل ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ملزمان سے17 ہزار امریکی ڈالر، 7 ہزار برطانوی پائونڈ، 30 ہزار یو اے ای درہم، 28 ہزار سعودی ریال، 2 ہزار قطری ریال برآمد کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close