نواز شریف کی تقریر لیڈر کی نہیں، ایک قیدی کی تقریر تھی، پیپلز پارٹی کا رد عمل آ گیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کو مایوس کن اور نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے ہے کہ نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کے بجائے اپنی سی وی پیش کی ہے۔پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مجرم (نواز شریف)کے فنگر پرنٹس پروٹوکول کے ساتھ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں الیکشن کرانے کے حوالے سے کوئی کچھ نہیں کہا،

ایک لاڈلے کو جیل میں ڈالا تو دوسرا لاڈلا باہر سے آگیا، نواز شریف نے بڑا یو ٹرن لے لیا ، پاکستان آئے سے قبل کچھ اور اب کچھ نظر آئے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار بھی یہی (نواز شریف) ہیں، مجرم کوپروٹوکول کے ساتھ پاکستان لانا انصاف کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے نواز شریف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا مینار پاکستان میں جلسہ مایوس کن رہا، لوگ جلسہ میں آئے نہیں بلکہ انھیں اکٹھا کیا گیا، نواز شریف کی تقریر لیڈر کی بجائے ایک قیدی کی ظاہر ہوئی۔ا نہوںنے کہا کہ نواز شریف کی تقریر میں الیکشن کا ذکر نہ سن کر افسوس ہوا، نواز شریف کا جلسہ 2007 میں بے نظیر بھٹو کامقابلہ نہیں کرسکتا، جلسے میں سرکاری ملازمین کو لانے کی روایت برقرار رہی، نواز شریف مہنگائی کا موازنہ اپنی بجائے بے نظیر بھٹودور کا کرتے تو عوام کو زیادہ کلیئر ہو جاتا۔۔۔

close