بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گِل اور شریکِ ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے، کیا حکم جاری ہوا؟

اسلام آباد (آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل اور شریکِ ملزم سیشن کورٹ میں پیش نہ ہوئے۔شریکِ ملزم کے وکیل قیصر امام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا ہے۔شریک ملزم کے وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

جج طاہر عباس سِپرا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ تاحال عدالت کو موصول نہیں ہوا۔عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گِل کو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

close