علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں، دوسرے مرحلے کے داخلے آج سے شروع ہو گئے

راولپنڈی (آئی این پی ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے (آج) یکم ستمبر سے شروع ہوگئے ہیں، اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)اور بی ایڈ پروگراموں کے فارم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اور ملک بھر میں قائم سوئفٹ سینٹرز پر بھی دستیاب ہیں۔اپلائی کرنے اور فیس جمع کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں درج کیا گیا ہے۔ داخلوں کی آخری تاریخ 17اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔داخلوں کے بارے میں مزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے یا یونیورسٹی کے ہیلپ لائن 051-111 112 468پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close