اوپن ٹرانسفر لیٹر کی گاڑیاں اپنے نام کرانے کے لیے کتنی مہلت دے دی گئی؟

اسلام آباد(آئی این پی) ایکسائز آفس کا جدید اصلاحات کی طرف ایک اور قدم،نئی رجسٹرڈ ہونی والی گاڑیوں کی فائل رجسٹریشن کے بعد مالک کو واپس کرنا شروع کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹرڈ ہونی والی گاڑیوں کی فائل رجسٹریشن کے بعد مالک کو واپس کرنا شروع کردی گئی ہیں۔نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والے شخص کسی کو بھیجنے کے لئے بائیو میٹرک اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ آئیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کے مطابق کسی اور کی گاڑی رجسٹریشن کروانے والے کو اپنا اتھارٹی والا بائیو میٹرک بھی ساتھ دینا ہوگا۔جن حضرات کے پاس غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیاں ہیں اور وہ کسی دوسرے شخص کی نام پیپر ہیں تو انکو بھی ایک ماہ کا ٹائم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں فورا رجسٹرڈ کروائیں بصورت دیگر ایک ماہ کے بعد بیچنے والے کی بھی بائیومیٹرک لازمی کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں