حکومت نے جاتے جاتے سرکاری ملازمین پر نوٹوں کی بارش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے کل اپنی مدت ختم ہونے سے قبل سرکاری فرائض ادا کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کے یومیہ سفری اور مائلیج الاؤنسز میں 50فیصد اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اب گریڈ 22کے ملازمین کے لیے یومیہ زیادہ سے زیادہ 7ہزار 200روپے خصوصی الاؤنسز کی اجازت ہو گی۔ان کے بعد گریڈ 21کے ملازمین کو 6ہزار روپے اور گریں 19اور 20والوں کو 4ہزار920روپے یومیہ ٹریول الاؤنس ملے گا۔ گریڈ 17سے 18کے ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ خصوصی یومیہ الاؤنس اضافے کے بعد 3ہزار 840روپے، گریڈ 12سے 16کے ملازمین کے لیے 2ہزار 160روپے، گریڈ 5سے 11کے ملازمین کے لیے ایک ہزار 320روپے اور گریڈ ایک سے 4کے لیے یومیہ ایک ہزار 200روپے ہو گیا ہے۔ الاؤنسز میں ہونے والا یہ اضافہ گزشتہ ماہ جولائی سے نافذ العمل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق ملازمین کی ٹرانسپورٹیشن لاگت میں بھی 50فیصد اضافہ کرکے گاڑیوں کے لیے ساڑھے 7روپے فی کلومیٹر اور موٹرسائیکلوں کے لیے 3روپے 75روپے فی کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ذاتی کاروں یا ٹیکسیوں کے لیے فی کلومیٹر مائلیج الاؤنس 50فیصد اضافے سے 15روپے، موٹرسائیکلوں کے لیے 6روپے، سائیکلوں کے لیے 3روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے 3روپے 75پیسے فی کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 17اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے ہوائی سفر کی اجازت ہے۔

close