ٹرانسپورٹرز کی کرایوں میں کمی کے حوالے سے ٹال مٹول، عوام پریشان

اسلام آباد(آئی این پی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں کوئی ریلیف نہ دیا۔مسافر تاحال پرانے کرائے دینے پر مجبور دکھائی دیے۔پیٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ قیمتوں میں اضافے پرپبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 2 سو روپے تک اضافہ کیا تھا،مگرپٹرول کی قیمتیں کم ہونے پرکرائے کم کرنے کے لئے ٹال مٹول سے کام لے رہے۔عوام نے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔

لاہورسے راولپنڈی تک کا کرایہ 2 ہزار550 روپے ۔پشاور تک 32 سو،بہاولپورتک 25 سو اورفیصل آباد تک 1 ہزار 180روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ٹرانسپوٹرزکا کہنا ہیکہ کرایوں میں کمی کا لائحہ عمل تیارکیا جا رہا ہے۔جلد مشاورت سے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا جائے گا۔عوام کا مطالبہ ہیکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پرٹرانسپورٹرزجس تیزی سے کرائیبڑھا دیتے ہیں ویسے ہی قیمتوں میں کمی پرکرائے کم کرنے میں پھرتی کیوں نہیں دکھاتیتاکہ انہیں فوری ریلیف مل سکے۔

close