الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات رمضان میں کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کی اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا اوراسپیشل سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تناظر میں مشاورت کی گئی۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 1997 میں بھی عام انتخابات ماہ رمضان میں منعقد ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل کے علاوہ وزارت داخلہ سے بھی مشاورت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close