اسلام آباد میں مسلح موٹرسائیکل چور کو رنگے ہاتھوں کہاں سےگرفتار کرلیا؟

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس آفیسر اے ایس آئی امجد کی موٹرسائیکل سنیچنگ کی کال پر دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونیوالے مسلح ملزم کو پسٹل سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، موٹرسائیکل بھی برآمد۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے اے ایس آئی امجد کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو سیف سٹی کال موصول ہوئی کہ ایک ملزم شمس کالونی کے علاقے سے شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوا ہے جس پر علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی،

گولڑہ موڑ پر تعینات اسلام آباد ٹریفک پولیس کے آفیسر اے ایس آئی امجد نے موٹرسائیکل سوار ملزم کو دیکھتے ہی انتہائی دلیری کے ساتھ اسے روک لیا اور مسلح ملزم کو پسٹل سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا، اسی دوران مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ملزم کا نام ساجد رفیق عرف شاہد سکنہ لاہور معلوم ہوا جس کو موٹرسائیکل سمیت تھانہ منتقل کیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے ایک اور موٹرسائیکل چھیننے کا انکشاف کیا جس کو پولیس نے برآمد کرلیا،

ملزم کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دو مقدمات درج ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے ٹریفک آفیسر اے ایس آئی امجد کو اپنے آفس بلایا اور اسے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا، انہوں نے کہا کہ ٹریفک آفیسر نے اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل چھین کر بھاگنے والے ملزم کو جس دلیری سے پکڑا اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے ایسے پولیس آفیسرز محکمہ پولیس کے لئے باعث فخر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں