پانی کی لائن بچھانے کے لیے کھودے گئے گڑھے کے نیچے گیس نکل آئی

سکھر(آئی این پی ) انجیئنراور ٹھیکیدار کی ناتجربے کاری، قریشی گوٹھ نکاسی و فراہمی آب کیلئے کھودے گئے گڑھے کے نیچے گیس لائن نکل آئی،گڑھے سے گیس اخراج، علاقے میں گیس کی بندش، شکایات کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی،سماجی حلقوں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں نکاسی و فراہمی آب کی پائپ لائنیں ڈالنے کیلئے سکھر انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کھودے گئے گڑھے شہریوں کیلئے جان کا خطرہ بن گئے ہیں

سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ میں جاری فراہمی و نکاسی آب منصوبے کے تحت انجنئیر و ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے کام انتہائی سست روی کا شکار نظر آتا ہے گذشتہ روز انجنئیر اور ٹھیکیدار کی ناتجربے کار کی وجہ سے کھودے جانے والے گڑھے کے کے نیچے سے مین گیس لائن نکال آئی اور گیس کے اخراج کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم گیس عملے نے شکایات پر علاقے میں گیس کی سپلائی تو منقطع کردی تاہم افسوس ناہی گیس لائن مرمت کی جاسکی ہے اور ناہی گڑھا مرمت کیا جاسکا ہے سکھر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے بالا حکام سے سکھر انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کی مسلسل لاپرواہی کا نوٹس لیکر انجنئیر اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

close