گلگت بلتستان (آئی این پی)وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائوں کا سامان اٹھانے اور بلند ترین چوٹیوں تک جانے والے پورٹرز کی حفاظت اور فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے ٹور آپریٹنگ کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔
محکمہ ٹورازم گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ کی طرف سے گلگت بلتستان کے پورٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹور آپریٹنگ کمپنیوں اور ایکسپیڈیشن سروس پرووائڈرز کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ان ہدایات کے مطابق کوہ پیماں کی مدد کے دوران اموات کی صورت میں پورٹر کی کم از کم انشورنش 30 لاکھ جب کہ زخمی ہونے کی صورت میں20 لاکھ روپے کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں