دیامر میں گلیشیئر جھیل میں گرنے سے سیلابی صورتحال لوگوں کی اپنی مدد آپ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی

گلگت(آئی این پی ) گلگت بلتستان میں کے علاقے تانگیر میں بارش کے باعث گلیشیئر جھیل میں گرنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ دیامرکے سب ڈویژن تانگیر میں گلیشیئر پگھل کر گیچھر جھیل میں گر گیا ہے۔

گلیشیئر گرنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور جھیل کا پانی اطراف کی آبادی میں داخل ہوگیا ہے۔ سیلابی پانی کی نسبتا نشیبی علاقوں میں واقع متعدد مکانات میں آجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ موجودہ صورت حال کے باعث لوگ اپنی مدد آپ محفوظ مقامات منتقل ہونا شروع ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close