تاریخی سیاحتی مقام پرنسز آف ہوپ کی حفاظت کیلئے فنڈز منظور

کوئٹہ(آئی این پی)بین الاقوامی شہرت یافتہ پرنسز آف ہوپ کے تاریخی سیاحتی مقام کی حفاظت کے لئے 5ملین روپے کی منظوری دے دی گئی،کلچر ٹورازم اور آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر وزیراعلی نے منظوری دی، فنڈز سے بلوچستان کے اس تاریخی سیاحتی مقام کی حفاظت کو ممکن بنایا جا سکے گا،

سوشل میڈیا پر عوام اور سول سوسائٹی جانب سے اس تاریخی مقام کے تحفظ کے لئے آواز اٹھائی گئی تھی، وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اس اہم سیاحتی مقام کے تحفظ کے لئے فنڈز کے فوری اجرا کی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close