حب: گڈانی جیٹی کے سمندری پانی نے غیر معمولی طور پر گلابی رنگت اختیار کرلی، جس سے مقامی افراد، ماہی گیر اور سیاحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق پانی کی یہ تبدیلی آلودگی اور بایولوجیکل عوامل کے باعث ہوئی ہے، جس کے باعث نہ صرف پانی کا رنگ گلابی ہوگیا ہے بلکہ اس سے بدبو بھی پھیل رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمران کاکڑ کے مطابق، جیٹی میں طویل عرصے سے پانی جمع ہونے کے باعث بائیولوجیکل تبدیلیاں رونما ہوئیں، جس سے یہ رنگت سامنے آئی۔
محکمہ نے بتایا کہ خوردبینی حیاتیات کی تبدیلی اس صورتحال کی بنیادی وجہ ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ پانی سے دور رہیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں