کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان ہائیکورٹ نے گندم خریداری میں مبینہ بےضابطگیوں پر وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کو طلب کر لیا۔
کیس کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔دورانِ سماعت سیکریٹری خوراک اکبر حریفال، ڈی جی فوڈ ظفر اللّٰہ اور ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالتِ عالیہ نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو 12 جون کوطلب کیا ہے۔عدالت نے ڈی جی خوراک ظفر اللّٰہ کے تبادلے کےنوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم بھی دے دیا۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر حکام سے سوال کیا کہ وزیرِ اعلیٰ کہاں ہیں؟ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی نے جواب دیا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اسلام آباد میں ہیں، کل آ جائیں گے۔بلوچستان ہائیکورٹ نے گندم خریداری سے متعلق درخواست کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ گندم کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست اوستہ محمد کے ایک شہری محمد صادق نے دائر کر رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں