چمن، ریلوے اسٹیشن کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

چمن (آئی این پی)چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک کے ساتھ ہی چھپائے گئے بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم کو ناکارہ بناتے وقت پورا علاقہ 5 گھنٹے تک سیل رہا۔چمن میں تخریب کاروں نے چمن ریلوے سٹشن کے قریب پھاٹک کے ساتھ ہی نالے میں آٹھ کلو گرام وزنی بم کو دہشت گردی کی غرض سے چھپایاگیا تھا۔

ڈی پی او چمن محمد نعیم اچکزئی نے بتایا کہ بم کا وزن آٹھ تھا دراصل یہ ایک بارودی سرنگ نما بم تھا جوکہ ریلوے اسٹشن جانے والی سڑک کے کنارے چھپایا گیا تھا، پولیس کو اطلاع ملتے ہی پورے علاقے کو سیل کردیا گیا اور پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کو تعینات کردی گئی اور بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے چار گنھٹے کی کوششوں کے بعد بم کے تاروں کو کاٹ کر اس سے ناکارہ بنایا گیا۔ڈی پی او کے مطابق اس طرح علاقے کو دہشت گردی سے بچالیا گیا۔ بم کو دور ویرانے میں لے جاکر ان کو ناکارہ بنایا گیا۔ بم کو جب ناکارہ بنایا جارہا تھا تو پورا علاقہ 5 گنھٹے تک مکمل سیل رہا اور کسی بھی شخص کو اس علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close