قاسم سوری کے بھائی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

کوئٹہ(آئی این پی)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے چھوٹے بھائی ہاشم سوری کا کہنا ہے کہ میرا اور بڑے بھائی بلال سوری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم سوری کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد میرے بڑے بھائی بلال سوری کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کا سیاست اور جلائوگھیرائو سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،

پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے باعث ہم سکون سے زندگی گزار رہے ہیں، ہمارا پرتشدد واقعات سے کوئی تعلق نہیں ۔ لہذا ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ۔اس سے قبل کوئٹہ میں 9 نومئی کو جلائو گھیرائوکے مقدمے میں گرفتار بلال سوری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت انسداد دہشت گری کے جج تصور نوید نے کی ۔دوران سماعت بلال سوری کی جانب سے آئی ایل ایف کے وکلا پیش ہوئے اور ضمانت کے لیے دلائل پیش کیے ، عدالت نے درخواست پر بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔عدالت محفوظ فیصلہ 29 مئی کو سنائے گی۔واضح رہے بلال سوری کو 9 مئی کو تشدد واقعات کے خلاف بجلی روڈ تھانہ مین درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ روز انسداد دہشتگری عدالت نے بلال سوری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں