عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں، مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کر دی

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دبائو کے باوجود عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے شدید دبائو ڈالا جارہا ہے تاہم وہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں،

عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں اور پارٹی کا ساتھ نبھائوں گی جبکہ جمشید اقبال چیمہ جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان خود کریں گے اور خود ہی موقف دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے وکیل نے دعوی کیا تھا کہ دونوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم مسرت جمشید چیمہ نے وکیل کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

close