نیو گوادر ائیرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے تیار، افتتاح کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی

کراچی(آئی این پی)نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل تیار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سیفٹی چیک مکمل کر لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے کلیئر قرار دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے گوادر میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیاذرائع کے مطابق 23 مارچ سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کے افتتاح کا امکان ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے دورے میں گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close