ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے باعث کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔