ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان پاکستانی ثالثی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا جائے گا۔ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کی قیادت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کرے گی، جب کہ باہمی تعاون اور اعلیٰ سطح کے رابطوں کے فروغ سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ پاک ایران معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتار اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے امور پر مشاورت بھی ہوگی۔
ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






