راولپنڈی میں ٹرین پر سفر کے دوران ٹک ٹاک بنانے کا شوق 30 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ حسنین علی، جو پیشہ سے کباڑ کا کام کرتا تھا، ٹرین پر پشاور سے لاہور جا رہا تھا۔ راستے میں تھانہ مندرہ کے علاقے سے گزرتے ہوئے وہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کا تعلق شیخوپورہ سے تھا تاہم اس کے والدین لاہور میں مقیم ہیں۔ پولیس کے مطابق حسنین علی نے گھر آنے سے قبل اپنے گھر والوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ گھر آرہا ہے۔
پولیس اور امدادی اداروں نے جاں بحق شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






