خوشخبری، نئی بھرتیوں کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کو سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مزید 50 سکیورٹی اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے سکیورٹی اہلکار ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گے اور ملازمت کا دورانیہ ابتدائی طور پر تین ماہ ہوگا۔

اس سلسلے میں خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں اور تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا عمل 2 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد امیدواروں کی جانچ پڑتال اور تقرری کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close