صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2800 روپے سے بڑھ کر 2900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔
رمضان کی آمد کے سبب آٹے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ سپلائی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






