راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 21 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں مزید 15 روز کے لیے توسیع کی گئی ہے۔ اس دوران شہر میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے جاری کیا، اور توسیع کی سفارش ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






