سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے دس ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ججز کی کارکردگی اور دیگر قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے مشاورت کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ ان ججز کی مستقلی سے صوبائی اعلیٰ عدالت میں مستقل ججز کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جس سے مقدمات کے جلد فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب، کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے دیگر چار ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا فیصلہ فی الحال مؤخر کرتے ہوئے ان کی مدتِ ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ ان ججز کے حوالے سے حتمی فیصلہ توسیع شدہ مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






