پتنگ بازی کا نیا قانون ؛ کابینہ کیا جانب سے باقاعدہ منظوری دیدی گئی

پرانا پتنگ بازی قانون ختم کر کے نیا سخت قانون نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی سے متعلق نئے قانون کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں پتنگ بازی کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بغیر اجازت پتنگ بازی کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ پتنگ بازی صرف ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے اور مخصوص علاقوں میں ہی کی جا سکے گی۔

نئے قانون کے مطابق کیمیکل، نائلون اور دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزائیں دی جائیں گی۔ غیر قانونی مانجھا استعمال کرنے پر 5 سے 7 سال قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پتنگ اور ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ پتنگ یا ڈور فروخت کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کی جا سکے گی۔

قانون کے تحت پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری اور سامان ضبط کرنے کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔ پتنگ بازی سے متعلق جرائم کو ناقابلِ ضمانت قرار دیا گیا ہے، جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close