اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ، خصوصی پلان نافذ

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت جیل کی بیرونی سیکیورٹی پر مجموعی طور پر 23 انسپکٹرز اور 700 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جیل کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور یہ خصوصی سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ جیل کے راستوں پر پانچ اہم ناکوں پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، جن میں ناکہ داہگل، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور شامل ہیں۔

پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی 12-12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز، خواتین پولیس افسران اور دیگر اہلکار بھی تعینات ہیں۔ آر اے ایم پی فورس اور پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار جدید اسلحہ اور حفاظتی سامان سے لیس ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close