مشترکہ زمین کی تقسیم اب نہایت آسان ہوگئی ، کیسے ؟جانیے

اگر آپ کی زمین مشترکہ ملکیت ہے اور آپ نے ابھی تک حکومت کی جانب سے زمین کی تقسیم کے لیے مفت پالیسی سے استفادہ نہیں کیا ہے، تو آپ اس سہولت سے فوری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مشترکہ زمین کی منتقلی کے لیے رجسٹری کروانے کے بعد متعلقہ سرکاری دفتر میں انتقال کی درخواست جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔ یہ عمل زمین کی ملکیت کو ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل کرتا ہے اور زمین کی ملکیت کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔

اب مشترکہ زمین کی تقسیم کی پریشانی ختم ہو گئی ہے۔ بورڈ آف ریوینیو پنجاب کی اس سہولت کے تحت اب آپ بغیر کسی پیچیدگی کے گھر بیٹھے مشترکہ زمین کی تقسیم کروا سکتے ہیں۔

حکومت پنجاب کے مشترکہ کھاتہ تقسیم کی مفت سہولت سے فوری فائدہ اٹھائیں اور گھر بیٹھے آسانی سے زمین کی تقسیم کے لیے درخواست جمع کروائیں، جس کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔

واضح رہے کہ جائیداد کی تقسیم کے طریقہ کار پر عمل شرعی تقاضوں اور آئینی قانون کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اس عمل میں سب سے پہلے تمام قرضے اور وصیتیں ادا کی جاتی ہیں، پھر باقی ماندہ جائیداد ورثاء میں ان کے مقررہ حصوں کے مطابق تقسیم کی جاتی ہے۔

مثال کے طور پر اگر کسی شخص کی وفات کے بعد لواحقین میں دو بیٹیاں، ایک بیوی، ایک ماں اور ایک سگا بھائی ہوں، تو دو بیٹیوں کو دو تہائی (ہر ایک کو ایک تہائی)، بیوی کو آٹھواں حصہ، ماں کو چھٹا حصہ اور سگے بھائی کو چوبیسواں حصہ ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close