سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مختلف علاقوں میں عارضی طور پر گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گجومتہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں آج رات 10 بجے سے بدھ کی صبح 10 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ یہ معطلی ایس ایم ایس تھری کے تعمیراتی کاموں کے باعث کی جا رہی ہے۔
رحمت کالونی، اٹاری سروبہ، یوحنا آباد، نشتر کالونی، صوفیہ آباد، عارف ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی اس دوران معطل رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






