بڑی خوشخبری، خواتین کو الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے الیکٹرک ٹیکسی سکیم کی تقسیم کا فارمولا تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پہلی مرتبہ خواتین کو بھی ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سکیم میں حصہ دیا جائے گا۔

اس فیصلے کے مطابق 100 الیکٹرک گاڑیاں خواتین کو بیلٹنگ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جبکہ 200 الیکٹرک گاڑیاں مرد ڈرائیورز کو ٹیکسی چلانے کے لیے دی جائیں گی۔

کارپوریٹ ٹیکسی آپریٹرز کو مجموعی طور پر 800 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، جبکہ ابتدائی منصوبے کے تحت 100 الیکٹرک گاڑیاں انفرادی شہریوں کو دی جانی تھیں۔ حکومت نے کمرشل کارپوریٹ ڈرائیورز کے لیے بھی 1 ہزار گاڑیاں بلا سود فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نئے فارمولے سے خواتین کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close