تحریک انصاف لاہور کے صدر گرفتار ، وجہ کیا بنی ؟جانئے

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ یعقوب برکی کے جنازے سے نکل رہے تھے کہ برکی تھانے کی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس نے کہا کہ میاں اکرم عثمان این اے 129 میں انتخابی مہم کی قیادت کر رہے تھے اور ان کی گرفتاری ضمنی انتخابات سے قبل لاہور میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہتھکنڈے نہ تو تحریک انصاف کے کارکنان کو ڈرا سکیں گے اور نہ ہی عوام کو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close