خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پروانشل منیجمنٹ سروسز اور محکمہ ایکسائز کے امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ اس کے علاوہ امیدواروں اور دیگر متعلقہ افراد کے لیے اسلحہ یا کسی بھی قسم کی ممنوعہ اشیاء ساتھ لانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق یہ اقدامات امتحانی ماحول کو محفوظ، شفاف اور پرامن رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ نقل کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ پابندیاں آج سے لے کر 4 دسمبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پی پی سی کے سیکشن 128 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






